نئی دہلی،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنتا دل(یو)نتیش گروپ نے الیکشن کمیشن سے شرد یادو کے انتخابی نشان پر دعوے کو مسترد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اپنے آپ کواصلی جے د ی یو ہونے دعویٰ کیاہے۔نتیش گروپ کے سکریٹری جنرل کے سی تیاگی کی قیادت میں آج یہاں پانچ رکنی وفد نے الیکشن کمیشن سے مل کر اپنے آپ کو اصلی جنتا دل یوہونے کادعویٰ کیااورکہاکہ مسٹرنتیش کمارکی قیادت میں پارٹی کام کر رہی ہے۔وفد میں پارٹی کے دو لیڈر اور بہار کے دو وزیر بھی شامل تھے۔